ملتان: ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے اعزاز میں آر پی او آفس میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم، ایس ایس پی (ر) سیف للہ خٹک، اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحیم، ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید، پرائیوٹ سیکرٹری عبدالقادر، ریڈر محمد نعیم،انچارج سیکیورٹی رفاقت علی، انچارج آئی ٹی برانچ محمد حنیف،انچارج ویلفئیر برانچ محمد عثما ن، نائب ترجمان ریجنل پولیس آفس محمد اقبال اور دیگر افسران شریک تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا کہ تبادلہ سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے ان کی تعیناتی کے دوران ان کی ٹیم نے محنت اور جانفشانی سے محکمہ پولیس کے ہر شعبہ میں اپنی مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا اور کئی ایک اہم اور اندھے کیس ٹریس کئے اس دوران ملتان ریجن میں قبضہ مافیا کو لگام ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میری ملتان ریجن میں تعیناتی اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے حوالہ سے یادگار ہے انہوں نے اپنی ٹیم ممبران کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم نے وسیم احمد خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وسیم احمد خان الوداعی ملاقات میں فردا فردا تمام افسران اور سٹاف سے ملے اور اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے روانہ ہو گئے۔
Shares: