مظفرآباد:آزادکشمیرانتخابات میں چند گھنٹے باقی:امیدوارگھرگھرجانے لگے،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر انتخابات میں چند گھنٹے باقی ہیں اورانتخابی مہم ختم ہوچکی ہے لیکن ابھی بھی امیدوارفردا فردا گھروں میں جاکرووٹ مانگ رہے ہیں
مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق اس وقت کشمیری پورے جوش وخروش سے آگے بڑھ رہے ہیں اوروہ کل اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے امیدواروں کا انتخاب کریں گے
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت آزادکشمیر میں ایک فضا سی بن گئی ہےکہ پی ٹی آئی حکومت بنائے گی ، جس کی وجہ سے ووٹروں کا رجحان بھی پی ٹی آئی کی طرف بڑھنے لگا ہے
ذرائع کے مطابق اس وقت انتخابی عملہ بھی مختلف پولنگ اسٹیشنوںکی طرف روانہ ہوچکا ہے اورسخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں








