ریاض: بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد:مزیدسخت سزابھی دی جاسکتی ہے:سعودی حکام،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کےلیے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے گی جو کورونا ویکسین لگواچکے ہوں گے لہذا جن کو عمرہ ادا کرنے کے لیے حکومتی اجازت نامہ درکار ہے ان کے لیے لازم ہے کہ وہ کورونا کی 2 ویکسین لازمی لگوائیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف عمرہ نہیں بلکہ حرم شریف میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے لیے بھی اجازت نامہ درکار ہوگا۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندیاں رمضان المبارک میں زیادہ رش کے سبب کورونا وبا کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں اور ان پر عمل درآمد کروانے کے لیے سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہوں یا نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام جانے کے خواہش رکھتے ہوں ان کے لیے اجازت نامہ لینا ضرری ہے