انقرہ :ترک وزیر خارجہ کی آذری ہم منصب سےمسئلہ قاراباغ پر بات چیت،آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں،ترک وزیرخارجہ کا دلیرانہ موقف ، اطلاعات کے مطابق ترکی نے پھراپنے عزم کااطہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی آذربائیجان کےسات کھڑا ہے اوراس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے آذری وزیر خارجہ جیہون بائرامووف سے ٹیلی فونک ملاقات کی، جس دوران بالائی قارا باغ کا معاملہ زیر غور آیا۔فترِ خارجہ کے اعلان کے مطابق چاوش اولو کی بات چیت کا مرکز ایجنڈہ قارا باغ کی تازہ ترین صورتحال تھا۔

دونوں وزرا نے علاقے کی تازہ صورتحال پر غور کیا۔ جبکہ آرمینیا کی فائر بندی کی خلاف ورزیوں اور سول مقامات پر حملے بھی اس دوران زیر ِ بحث آئے۔آذری وزیرخارجہ نے ترک قوم اورمملکت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ ترکی کے احسان کوہمیشہ یاد رکھٰیں گے

Shares: