اسلام آباد:وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں مزید 21 فیصد کی ریکارڈ کمی،کپتان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پوراکردکھایا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں مزید21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق بجٹ میں مختص فنڈ میں سے 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویژنز پر بازی لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جب کہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اورامید یہی کی جارہی ہے کہ اس سال مزید 21 فیصد اخراجات کم ہوں‌گے

ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 41 فیصد کمی کی گئی تھی اور رواں مالی سال وزیراعظم آفس و ہاؤس نے اخراجات میں مزید 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے۔

Shares: