لاہور:کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے چند ہفتوں سے پیدا صورت حال میں اس وقت ڈرامائی تبدیلی آگئی جب ایک حکم نے یہ اعلان کردیا کہ اس کے پاس میا ںمحمد نواز شریف کی بیماری کا علاج موجود ہے
صدرمتحدہ حکماء محاذ پاکستان پروفیسرحکیم شاہد اقبال ظہیر نے ایک پمفلٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس کے پاس میا ں محمد نواز شریف کی بیماری کا بہترین علاج ہے، پروفیسرحکیم شاہد اقبال ظہیرنے یہ اعلان کیا ہے کہ اگرتین دن کے اندر اندر میاں محمد نواز شریف کا علاج نہ کرسکوںتومجھے پھانسی کے پھندے پرلٹکا دینا ، حکیم شاہد اقبال ظہیر نے مزید کہا کہ وہ میاں محمد نواز شریف کی بیماری کو سمجھتا ہے
اپنے پیغام میںحکیم شاہد اقبال ظہیر نےکہا ہےکہ اس کے پاس طب نبوی کا بہترین علاج ہے جو نواز شریف کو بیماری سے پاک کردے گا،حکیم شاہد اقبال ظہیر نے اپنا ایڈریس اور ٹیلی فون نمبر بھی دیا ہے