سرینگر:سوپور میں سی پی آر ایف کیمپ میں زبردست آگ بڑھک اٹھی:بھارتی فوج کی دوڑیں ،اطلاعات کےمطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ میں زبردست آگ بڑھک اٹھی ۔
قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سوپورقصبے کی اقبال مارکیٹ کے قریب واقع سی آر پی ایف کیمپ میں آگ لگنے سے متعلقہ عمارت کو نقصان پہنچاہے۔انہوں نے کہا کہ آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے ۔ فوری طورپرکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس سے جمعرات سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چارسو میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاقے میں یہ کارروائی بھارتی فوج، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طورپر شروع کی ہے ۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں دو اور گاندربل اور کپواڑہ میں ایک ایک نوجوان کو شہید کردیاتھا۔