رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان پربڑے حملے کا خدشہ ہے،حکام نےقبل ازوقت ہی خبردارکردیا

0
35

اسلام آباد: رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان پربڑے حملے کا خدشہ ہے،حکام نےقبل ازوقت ہی خبردارکردیا،اطلاعات کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ ٹڈی دل کے خلاف لڑائی کے لیے آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ہوگا کیونکہ رواں ماہ کے اختتام پر شمال مشرقی افریقہ سے بڑے ٹڈی دل کے یہاں پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں یقین ہے کہ 1993 میں یہاں ہونے والے آخری بڑے حملے کے مقابلے میں ملک انتہائی سنجیدہ کیڑوں میں سے ایک سمجھے جانے والے کیڑے سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہے تاہم وسائل کی کمی اس پر قابو پانے کی کوشش میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) میں سفارتی کور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 سے 4 ہفتوں میں ٹڈیوں کا مسئلہ عروج پر پہنچ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگلے 8 ہفتے، 15 جولائی سے 15 ستمبر کے درمیان مون سون اور حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے ساتھ جاری وابستگی کی وجہ سے انتہائی سخت ہوں گے’۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹڈیوں کی منتقلی کے راستے پر ہے اور یہاں موسم گرما اور بہار دونوں ہی کے افزائش کے علاقے ہیں لہٰذا یہ خاص طور پر ٹڈی کے حملوں کا ہدف ہے جبکہ گزشتہ کئی برسوں میں اس کے پھیلنے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a reply