سڈنی :اس سے پہلےاتنا بڑا ظالم باپ شاید کسی نے نہ دیکھا ہو! تین بچوں اوربیوی کوزندہ جلادیا ،اطلاعات کے مطابق ایک سابق رگبی لیگ کھلاڑی نے آسٹریلیا میں اپنے تین بچوں اور بیوی کو اپنی گاڑی کے اندر زندہ جلا کر قتل کردیا۔
مقامی پولیس کے مطابق راون بیکسٹر نامی شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو آگ لگا دی، اور بعد ازاں خود کو بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور ہلاک ہوگیا۔افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت ہی دہلا دینے ولا واقعہ ہے، 31 سالہ ہننا کلارک نامی خاتون اور اس کے 3 ، 4 اور 6 سال کے تین بچوں کو زخمی حالت میں دیکھا گیا، جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا، دورانِ علاج تینوں بچے اور ا ن کی ماں ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بیکسٹر کی بیوی ہننا کلارک نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر آگری، اور ہمیں بچاو کی آوازیں لگانے لگی، وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو اسپتال منتقل کروایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔
آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ ملک اس سانحے سے “حیران ، غمگین اور تباہ کن” تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غم و غصہ پھیل گیا ہے۔انہوں نے کہا، “ہننا اور اس کے تین بچوں کو انتہائی پاگل پن سے قتل کیا گیا جس کا ہمیں بہت افسوس ہے۔”








