کراچی: بیٹی کے لئے انصاف کا منتظر بوڑھا باپ عدالت میں دم توڑ گیا جبکہ لاش واپس لے جانے کےلئے اہل خانہ کو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پیسےاکھٹے کر دیے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سندھ ہائیکورٹ میں ایک سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، احاطے عدالت میں ایک سال کے بعد اپنے بیٹی کو سامنے پا کر باپ خوشی کو قابو نہ رکھ پایا اور دل کا دورپڑنے سےانتقال کرگیا۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو سجاول کے علاقے سے ایک سال قبل اغواء کیا گیا، اغوا کار ایک جھگڑے میں قتل ہو گیا،جس بعد لڑکی کا نکاح کسی اور سے کردیا گیا۔

درد ناک خبر نے اس موقع پر اور بھی غمناک کردیا اطلاعات کے مطابق ایمبولینس نہ ہونے کے باعث جاں بحق محمد جمع کی لاش گاڑی میں رکھ دی گئی جبکہ اہلخانہ کے پاس لاش کو واپس لے جانے کےلئے پیسے تک نہیں تھے،

سندھ ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر ہائیکورٹ کے باہر موجود ٹریفک پولیس اہکاروں نے راہ گیروں سے بول کر پیسہ جمع کرا کے دیئے جس کے بعد جمع کی لاش کو گھر روانہ کردیا گیا

Shares: