آزادی راس نہ آئی : پیرول پر رہا ہونے والا قیدی دوبارہ جیل پہنچ گیا، یہ مشہورقیدی ہے کون ؟

0
59

نئی دہلی :آزادی راس نہ آئی : پیرول پر رہا ہونے والا قیدی دوبارہ جیل پہنچ گیا، یہ مشہورقیدی ہے کون ؟،اطلاعات کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کے باعث پیرول پر رہا ہونے والے قیدی کو رہائی راس نہ آئی، جیل سے رہا ہوتے ہی شراب کی دکان میں چوری کے جرم میں دوبارہ جیل پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کے باعث سپریم کورٹ کے حکم پر پیرول پر رہا ہونے والے شرابی قیدی کو شراب نہیں ملی تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر سرکاری شراب کی دکان کا شٹر توڑ دیا اور شراب کی کئی پیٹیاں چرالیں۔سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک قیدی نے جیل سے باہر آتے ہی اپنے دوست سمیر کے ساتھ مل کر گریٹر نوئیڈا کے ریلوے روڈ پر واقع سرکاری شراب کی دکان میں چوری کی واردات کر ڈالی۔

دونوں دونوں ملزمان نے دادری کے ریلوے روڈ پر واقع شراب کی سرکاری دکان کا شٹر توڑ کر شراب کی پیٹیاں اور نقد رقم چوری کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ قیدی شراب نوشی کا عادی ہے، مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے شراب کی تین پیٹیاں بند اور ایک کھلا کارٹن برآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ ان کے پاس سے چوری کی گئی 1435 روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کو 30 مارچ کو ضلع جیل گوتم بدھ نگر سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اب دوبارہ جیل بھیج دیا ہے

Leave a reply