معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے خودکشی کرلی

کراچی : یہ کراچی ہے جہاں کلفٹن کے علاقے گزری میں معاشی پریشانی سے تنگ اسٹیٹ ایجنٹ نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر قائم فلیٹ میں ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ ندیم خان ولد زمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او رضوان حیدر نے بتایا کہ متوفی اسٹیٹ ایجنٹ تھا اور معاشی پریشانی کے باعث بیوی بچوں کو آبائی گاؤں بھیج دیا تھا۔

دوسری طرف علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقروض ہونے کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان تھا اور پیر کی رات کو دلبرداشتہ ہوکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Comments are closed.