ہائے میرا بچہ ! ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا
لاہور : ہائے میرا بچہ ، ماں کی ممتا نے سب کو رلا دیا .تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے سامنے ایک ماں نے اس وقت دھرنا دے دیا جب اس کے بچے کو طبی امداد نہ مل سکی تو اس کی بے قراری پر سیکورٹی گارڈ نے بھی اس عورت کو ڈاکٹر کے پاس نہ جانے دیا
اس ماں نے جب مجبور ہوکر باہر فیروز روڈ پر دھرنا دیا تو اس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا . بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اہلکار کے خلاف کارروائی اور بچے کو بہترین علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم کردیا۔
اطلاعات کے مطابق گلگت کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی اپنے بیٹے کے علاج کیلئے چلڈرن ہسپتال آئی اور بیٹے کے علاج پر توجہ نہ دینے پر واویلا کیا تو مبینہ طور پر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے خاتون سے بدتمیزی اور دست درازی کی جس پر دلبرداشتہ خاتون نے فیروز پور روڈ پر دھرنا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
دوسری طرف عائشہ بی بی کا کہنا تھا کہ بیٹے کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور الٹا سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کرائی گئی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ غریب اور لاچار ہوں اس لئے سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبوور ہوئی ہوں۔