اسلام آباد: نیشنل بینک کے مینجر کا دن دیہاڑے قتل

0
49

اسلام آباد:اسلام آباد میں نیشنل بینک کے مینجر کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل بینک کے مینجر کو قتل کر دیا گیا ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کورال کی حدود میں پیش آیا جہاں سید رضا نقوی نیشنل بینک کےسیلزمینجر صبح اپنے آفس کےباہرپہنچے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ، قتل کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کو شناخت بھی کرلیا گیا ، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔ ایک اور واقعے میں اسلام آباد میں ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی ناصر آفتاب کا گھر بھی محفوظ نہ رہا ، ڈاکو تھانہ رمنا کے سیکٹر جی ٹین میں ان کے گھر سے گولڈ میڈل اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔

Leave a reply