حوالہ ہنڈی نیٹ ورک گرفتار

حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
0
41

کراچی میں موبائل فون خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پکڑا گیا، کلفٹن سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے جبکہ افضل ندیم ڈوگر کی خبر کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے کلفٹن میں زمزمہ موبائل مارکیٹ میں کارروائی کر کے موبائل فونز خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی ٹیک زون سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

جبکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں، دیگر برآمد اشیا میں تین مختلف اقسام کے 14 نئے اور پرانےآئی فونز، 2 آئی پیڈز، 2 اسمارٹ گھڑیاں شامل ہیں، برآمد موبائل فونز اور دیگر اشیا کی مالیت 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
ایف آئی اے کے مطابق کمپنی اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں تھیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے، ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے۔

Leave a reply