اسلام آباد :پنجاب میں شدید بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ داخل ہوگیا ، سیلابی صورتحال بن سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں شدید بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ آج اتوار سے داخل ہو گا جو منگل تک جاری رہے گا۔ یہ بارشیں مون سون کے شدید کم دباؤ کے زیر اثر ہوں گی لہذا کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
بالائی پنجاب میں، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ صاحب، قصور میں بیشتر مقامات پر موسلا دھار سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
اس دوران سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، اسلام آباد آباد ، راولپنڈی مری میں شدید ترین طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں 100 سے 300 ملی میٹر تک بارش ممکن ہے۔ میانوالی اور بھکر میں بارش کی توقع ہے۔
وسطی پنجاب میں چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں بیشتر مقامات پر موسلادھار سے شدید بارشوں کی توقع ہے۔
اس دوران فیصل آباد، چنیوٹ اور اور اوکاڑہ میں شدید ترین طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور، خانیوال، وہاڑی، ملتان اور لودھراں میں بیشتر مقامات پر موسلادھار سے شدید بارشوں کی توقع ہے۔ اس دوران بہاولپور میں شدید ترین طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ: کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ ، ٹھٹھہ، ، بدین اورمیر پور خاص میں بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم اس دوران لسبیلہ،سبی،کو ہلو، بارکھان اورخضدار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پشین گوئی کی جارہی ہے
خیبرپختونخوا: دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان : کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان۔
آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، سبی 40اور دالبندین میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :
اسلام آباد 35/23 :لاہور 34/26:کراچی34/27:پشاور 37/26:کوئٹہ 34/15:گلگت32/16:مظفرآباد 36/18:مری 23/16:فیصل آباد 35/26:ملتان 37/30:سری نگر 28/16:جموں 33/25:لیہہ 20/08:پلوامہ28/16:اننت ناگ 26/15:شوپیاں 26/15:بارہ مولہ 28/16