بیروت : دنیا میں احتجاج کے بہت سے انوکھے اور منفرد انداز پائے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں لبنان کے ایک معروف انگریزی اخبار نے ملک کے ابتر حالات پر منفرد احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے پورے کا پورا اخبار خالی شائع کردیا۔اطلاعات کے مطابق اخبار نے ملک کے معاشی، اقتصادی، سماجی، کرپشن، سیاسی عدم استحکام، بے روزگاری اور ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل پر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے معروف انگریزی اخبار ’دی ڈیلی اسٹار‘ نے 8 اگست کو اپنے 12 صفحات پر کوئی بھی خبر شایع کیے بغیر اپنا منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔اخبار کے 12 صفحات کو خبروں اور کالمز سے خالی چھوڑ کر ملک کے تمام بڑے مسائل پر ایک ایک جملہ لکھا گیا۔
یاد رہے کہ لبنان کے اس معروف انگریزی اخبار کے تمام صفحات کو خبروں اور کالمز سے خالی دیکھ کر جہاں قارئین حیران رہ گئے، وہیں کئی افراد نے اخبار کے قدم کی تعریف بھی کرائی۔اخبار کے اس رویے پر کچھ لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا