لاہور : پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا پرچی کلرک اپنے حق کے لیے ہائی کورٹ ہہنچ گیا ، اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازم کو ریگولر نہ کرنےکا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے پرچی کلرک کی درخواست پرسیکرٹری صحت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےعابد نواز ڈوگر کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ1995 سے جونیئر کلرک کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ اسکو ریگولر کرتے وقت جونیئر کلرک کی بجائے پرچی کلرک لکھ دیا گیا، محکمے کی اس غلطی کی وجہ سے وہ ترقی کےحق سےمحروم ہے ، سائل نے مزید کہا کہ غلطی محکمے نے کی ہے اور سزا میں بھگت رہا ہوں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ، درخواستگزار نےاستدعا کی کہ عدالت اسکو جونیئرکلرک ڈیکلیئرکرتے ہوئے ترقی دے کر ریگولر کرنے کا حکم دے۔