مسافرطیارہ گھروں پر گرگیا، 24 افراد ہلاک

0
55

کانگو:دنیا میں جہاں ہوائی سفر آسان ہوگئے ہیں‌وہاں‌اس کے گہرے اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں، کچھ مسافر ایک ملک سے دوسرے ملک جاتے ہیں اور کچھ مسافر وہ بھی ہیں‌کہ وہ طیارے کے حادثے کی صورت میں‌ اگلے جہان چلے جاتے ہیں‌ جیسے کہ وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 24 افراد اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے

https://twitter.com/breakingavnews/status/1198558109586903040?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F208881-

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کانگو کے شہر گوما میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گنجان آباد علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔مقامی حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے دو ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جب کہ طیارہ گھروں پر گرنے کے باعث مزید 5 افراد ہلاک ہوئے۔واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اب ایسا نہیں چلے گا ’’افغان طالبان نےعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘‘

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹیک آف کے فوری بعد جہاز کا انجن خرابی کے باعث فیل ہوگیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کانگو میں فضائی حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی قوانین پر عمل نہ کرنا ہے۔یاد رہے کہ چند دن قبل بھارت میں‌ بھی ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکارہوا تھا جس میں بڑے پیمانے پرانسانی جانوں‌ کا ضیاع ہوا تھا

پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا…

Leave a reply