پرامن ایشیا پیسیفک پورے خطےکےمفاد میں ہے:چین

بینکاک:چینی صدر شی جن پھنگ 29 ویں اے پیک غیر رسمی سر برا ہی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے بین الاقوا می انصاف کو برقرار رکھنے اور ایک پر امن اور مستحکم ایشیا پیسیفک کی تجو یز پیش کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقشی جن پھنگ نے تمام فریقوں سے ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کے قیام کی اپیل کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ چند دہائیوں میں ایشیا پیسیفک خطے کی تیز رفتار ترقی نے پرامن اور مستحکم ماحول سے فائدہ اٹھایا ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں کھلے پن اور جامعیت پر قائم رہتے ہوئے اور مشترکہ خوشحالی کے ساتھ ایشیا پیسیفک کی تعمیر کرنا چاہیے،جلد از جلد ایک اعلیٰ سطحی ایشیا پیسفک آزاد تجارتی علاقہ بنانا چاہیے۔ اگلے سال، چین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی میزبانی پر غور کرے گا تاکہ ایشیا پیسیفک اور دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں نئی تحریک پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے سرسبز اور کم کاربن پر مبنی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک صاف اور خوبصورت ایشیا پیسیفک خطے کی تعمیر پر زور دیا۔رواں سال بائیو سرکلر گرین اکانومی بنکاک گولز قائم ہوا، چین اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے حمایت فراہم کرے گا۔انہوں نے ایک باہمی تعاون کرنے والے ایشیا پیسیفک کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایپیک کے اہداف کی پاسداری کی جانی چاہیئے اور باہمی اعتماد،اشتراک،تعاون اور جیت جیت کے اصول پر قائم ایشیا پیسیفک شراکت داری کو مسلسل فروغ دیا جانا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام ،مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کرنے کا خواہاں ہے۔چین چینی طرز کی جدیدیت پر گامزن رہے گا اور دنیا کے ساتھ چین کی ترقی کے مواقع بانٹنا جاری رکھے گا۔

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

Comments are closed.