ٹھٹھہ : اگرمریم نواز 27 فروری کو کراچی آئیں تو ان کا فقید المثال استقبال کریں گے -منظور خشک

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے اگر میڈم اگرمریم نواز 27 فروری کو کراچی پروگرام میں شرکت کیلئے آئیں تو ان کا فقید المثال اور پرجوش طریقے سے استقبال کریں گے
منظور احمد خشک نے مزید کہا کے نواز شریف ایک سچا لیڈر ہے،قوم نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلائیں گے ،کیونکہ یہ میاں محمد نوازشریف ہی ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اس معاشی بحران سے بھی نکالیں گے.

Leave a reply