باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)تھانہ مانانوالہ کے رہائشی محنت کش مختار احمد کو سرعام فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو اے ایس آئی نے رشوت لیکر بے گنا ہ قرار دیدیا ملزم نے متاثرہ محنت کش کے خاندان کو سنگین نتائج دھمکیاں دینا شروع کردیں، پولیس داد رسی کرنے سے قاصر، متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ، مدعی مقدمہ محمد شعبان کے مطابق علی الصبح انکے دروازے پر ملزم تیمور سردار نے اپنے تین مسلح ساتھی ملزمان کے ہمراہ دستک دی اور میرے والد مختار احمد کو باہر بلوایا ملزم نے تقاضا کیا کہ اپنی سابقہ بیوی کو میرے خلاف مقدمہ کی پیروی سے باز کرو جس پر میرے والد نے ملزم کو بتایا کہ میں طلاق دے چکا ہوں اب اسکے کسی معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں اس جواب پر ملزم تیمور سردار مشتعل ہوگیا اور فائرنگ کرکے میرے والد کو شدید زخمی کردیا جسے ہم نے فوری ہسپتال منتقل کیا جبکہ تھانہ مانانوالہ پولیس کو کاروائی کی درخواست دی تو تفتیشی اے ایس آئی تنویر نے ملزم سے ساز باز کرکے اسے بے گناہ قرار دیدیا جس کے عوض اس نے ملزم سے پانچ لاکھ روپے رشوت لی ہم انصاف کے حصول کیلئے تھانہ کے مسلسل چکر کاٹ رہے ہیں مگر داد رسی نہیں ہورہی اور ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مدعی مقدمہ محمد شعبان، زخمی محنت کش مختار احمد و دیگر اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے اور تحفظ و انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








