ڈکیتی کا جھوٹا واقعہ بیان کرکے3 لاکھ بٹورنے والا پکڑا گیا

0
40

کراچی:ڈکیتی کا جھوٹا واقعہ بیان کرکے3 لاکھ بٹورنے والا پکڑا گیا،اطلاعات کے مطابق کراچی کی پریڈی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر3 لاکھ روپے ہڑپنے کی کوشش کرنے والے رائیڈر کو گرفتار کرلیا ہے

اس حوالے سے کراچی کے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھاکہ ملزم بینک سے کمپنی کی رقم لیکر نکلا تھا پولیس کو جھوٹی اطلاع دی کہ اس سے رقم لوٹ کی لی گئی ہے۔ پولیس نے جب اس واقعے کی تفتیش کی تو اطلاع جھوٹ نکلی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعد از تفتیش کمپنی رائڈرسے 3 لاکھ کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کہتے ہیں کہ جھوٹی اطلاع دینے اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے پولیس نے2 مختلف مقابلوں میں 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکےاسلحہ اور2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی گیلانی سٹیشن کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

مومن آباد میں بھی ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

Leave a reply