لاہور:نواز شریف کی ایک تصویر سے پی ٹی آئی کے ترجمانوں کی نیندیں اڑ گیئیں، جب وہ پاکستان آئیں گے تو ان کا کیا حال ہوگا؟ باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی ایم این اے حنا پرویز بٹ بھی نوازشریف کی لندن یاترا سے متعلق تصویرپراپنا حصہ ڈالتے ہوئے مخالفین پربرس پڑیں
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ ابھی تو نواز شریف ملک سے باہر ہیں مگرجب وہ پاکستان آئیں گے تو مخالفین کا کیا حشرہوگا، حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ نوازشریف کے مخالفین کو نوازشریف کی لندن میں آنیاں اورجانیاں برداشت نہیں ہیں
نواز شریف کی ایک تصویر سے پی ٹی آئی کے ترجمانوں کی نیندیں اڑ گیئیں، جب وہ پاکستان آئیں گے تو ان کا کیا حال ہوگا؟؟ تصور کریں۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 30, 2020
یادرہے کہ کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم ان دنوں لندن کے مختلف ہوٹلوں میں رنگ برنگے کھانے کھانے اورسیر سپٹے میں مصروف ہیں ، حالانکہ پاکستان سے نکلنے کے لیے ان کے طبیبوں نے ان کی جان کو خطرات لاحق قرار دیئے تھے اورعدالتی فیصلے کی آڑ میں نوازشریف کو لندن پہنچاگیا لیکن وہ لندن جاتے ہی پھراپنی پرانی حرکتوں پرآگئے اوروہاں جان کو خطرات بھی گئے اورسیاست کے میدان میں سرگرمیاں بھی لوٹ آئیں








