عثمان بزدار کی نگر ی میں ، غریب کا بچہ علاج کی سہولیات نہ ملنے پر خطرناک بیماری میں مبتلا ، والدین پر مصائب اور مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

0
148

قصور : کنگن پور کے نواحی گاؤں موکل کا رہائشی آٹھ سالہ بچہ عرفان صادق حادثے کے بعد خطرناک بیماری کا شکار ہوگیا ، بچہ بھی سخت تکلیف میں مبتلا اور بے بس والدین پر بھی مصائب اور مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ، ہسپتالوں کے چکر لگا لگاکر تھک جانے کے بعد اور جیب میں اپنے لخت جگر کے علاج کے پیسے نہ ہونے پر واپس گھر لے ائے

موکل گاوں سے ذرائع کے مطابق ایک مزدور ،غریب اور لاچار شخص محمد صادق رحمانی جس کا بیٹا راستے سے میں چلتے ہوئے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل لگنے پر شدید زخمی ہوگیا تھا ، اس حادثے میں محمد صادق رحمانی کے بیٹے محمد عرفان کی پیشاب والی نالی پر سخت چوٹ آئی ،

https://youtu.be/cgoZCc4bdT0

ذرائع کےمطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر محلے داروں اور گاوں والے اس بچے کو لیکر ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو ڈاکٹر نے بچے کو لاہور کسی بڑے ہسپتال میں فی الفور لے جانے کا مشورہ دیا ، اطلاعات کے مطابق محمد صادق اس دن سے اپنے بچے کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے لے جاتے رہے ، جتنا اہل گاوں تعاون کرتے رہے علاج کرواتے رہے لیکن کب تک یہ سلسلہ چلتا ،

اطلاعات کے مطابق محمد صادق رحمانی اپنے بیٹے کو لاہور کے ہسپتالوں میں چکر لگوا کے بالآخر اپنے گھر واپس جا پہنچا کیوں کہ اس کے پاس بیتے کے علاج معالجے کے پیسےنہیں تھے ، یہ مقامی حضرات سے معلوم ہوا ہےکہ بچے کی حالت اس وقت بہت خراب ہے اور اس کی پیشاب والی نالی بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے، بچے کو پیشاب کے لیے پلاسٹک بیگ لگا ہوا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مزدور باپ صادق نے جمع پونجی خرچ کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں سے علاج نہ ہونے پر مایوس ہو کر خود سوزی کی بھی کوشش کی.جس پر گاؤں والوں نے باپ کو بچاتے ہوئے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچے کا علاج کروایا جائے. تاکہ یہ بچہ بہتر زندگی بسر کر سکے.

Leave a reply