کراچی : جامعہ کراچی کے گیٹ پرحملہ، ایک رینجرز اہلکار زخمی ،اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک مرتبہ پھرسیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ادھر رینجرز حکام کے مطابق جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ حملہ جامعہ کراچی کے شیخ زید گیٹ پر ہوا۔ دو موٹرسائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ کریکر پھینک کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے