ای کچہری کے انعقاد کے لئے ڈپٹی کمشنر کا انقلابی اقدام

0
46

حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئےڈپٹی کمشنر کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی نے ای کچہری فیس بک لائیو سیشن میں تقریبا” ایک گھنٹہ شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل سنے-

ای کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے سیوریج،تجاوزات،سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین، آوارہ کتوں کی بھرمار،_صفائی سمیت مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی- ڈپٹی کمشنر نے افسران کو مسائل کا فوری ازالہ کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیا- اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خانیوال کے لئے نیا سیوریج پلان بنایا جارہا ہے قبرستانوں اور موٹر وے انٹرچینجز لنکس روڈز پر صفائی لائٹنگ کے انتظامات کئے جائینگے-

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران کو عوام کی خدمت کا سختی سے پابند کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کردی ہے- ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کے مسائل سے کبھی آنکھیں بند نہیں کیں دستیاب وسائل کے مطابق خدمت جاری رکھوں گا-

Leave a reply