یہ بھی تو فرنٹ لائن پرلڑنے والا تھا ، لوگوں کوکرونا سے بچانے والا خود قربان ہوگیا،اسے کون خراج تحسین پیش کرے گا؟

0
62

کراچی:یہ بھی تو فرنٹ لائن پرلڑنے والا تھا ، لوگوں کوکرونا سے بچانے والا خود قربان ہوگیا،اسے کون خراج تحسین پیش کرے گا؟،باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت کرونا کے خلاف روایتی انداز سے جن لوگوں کو فرنٹ لائن کا سپاہی قراردے کرخراج تحسین پیش کیا جارہا ہے وہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ اس معاشرے میں اس قومے کے اوربھی بہت سے فرزند اپنے دیگرہم وطنوں کے بچانے کے لیے فرنٹ لائن پرلڑرہے ہیں

باغی ٹی وی کےمطابق فرنٹ لائن پرلڑنے والے یہ لوگ بائیکاٹ نہیں کرتے ، مریضوں کو لاوارث نہیں چھوڑتے بلکہ جب سارے چھوڑ جائیں تو یہ سب کے نگہبان بن کرکھڑےہوتے ہیں ،

کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والوں میں سندھ پولیس کا ایک اہلکار تھا جس نے کرونا سے بچاتے بچاتےقربانی دے دی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع ملیر میں تعینات سب انسپکٹر محمد حنیف گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا، متوفی ضلع ملیر میں رزاق آباد احساس پروگرام گورنمنٹ ڈگری کالج پر تعینات تھا اور 15 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انڈس اسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔

متوفی شرافی گوٹھ فیوچر کالونی کا رہائشی تھا، اور اس کے انتقال کے بعد اب تک کرونا وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد4 ہوگئی ہے۔

Leave a reply