باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ وزیر قانون پنجاب چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے ایک ہی چھکے نے پی ڈی ایم کی پوری ٹیم کو رنراپ بنا دیا ہے جس شخص کو مال و زر سے پیار ہو وہ ہر حال میں اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتا ہے یہی حالت امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم اور اس کے وزیروں کی ہے جو 24 گھنٹوں سے پہلے اسمبلیوں سے باہر آجانے کے اعلان پر پریشان ہیں مونس الہٰی کی ٹویٹ کہ ہم عمران خان کا کہنا ماننے کو تیار ہیں نے تو پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دی وزیر قانون پنجاب چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے جلسہ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور بھان متی کے کمبے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہو رہے اور کوئی بین الاقوامی مالیاتی ادارہ اور حتیٰ کہ دوست ممالک بھی چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہ ہیں انہوں نے یہاں سیاسی رہنماء چوہدری وسیم اشرف سندھو کے بھتیجے چوہدری عمر سندھو کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی لٹیروں نے اربوں روپے کی کرپشن کے نیب کیس ختم کروا کر اپنا مشن پورا کر لیا ہے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کی فزیکل چیکنگ کروائی جائے گی اور جعلسازی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








