ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) قرآت پبلک ہائی اسکول ٹھٹھہ برانچ کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک پروقار تقریب شہدا کی یاد میں دئیے بھی جائیے گئے
تفصیل کے مطابق قرآت پبلک ہائی اسکول ٹھٹھہ برانچ میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میں ان سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف اور طلباء و طالبات اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میں دئیے بھی جلائے گئے اسکول کے طلباء و طالبات نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو تقاریر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈائریکٹر شازیہ الماس کھتری، پرنسپل سر منیر احمد قریشی، سینئر ہیڈ سیکشن مس زھرہ جاکھرو ،جونئیر ہیڈ سیکشن مس فضہ اقبال نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ 16 دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب دھشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے نہتے طلباء اور اساتذہ کو شھید کیا قوم اس دن کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی اس سانحہ کو 7 سال گزر گئے ہیں مگر یہ غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے پوری قوم شھیدوں کے ایلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے

Shares: