بالی ووڈ اداکاررنجیت پاکستانیوں کے مداح ، کرونا سے بچاو کےلیے احتیاط کی نصیحت ،باغی ٹی وی کے ذریعے اہم پیغام

0
48

ممبئی :بالی ووڈ اداکاررنجیت پاکستانیوں کی محبت پرمشکور، اہم پیغام بھی دے دیا،باغی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی معروف شخصیات پاکستانیوں کی محبت کوفراموش نہ کرسکیں اوراس مشکل وقت میں بھی یہ شخصیات جہاں اپنے آپ کو کرونا وائرس سمیت دیگربیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں وہاں یہ شخصیات پاکستانیوں کے لیے بھی یہ خواہش رکھتی ہیں اور ان کے لیے دعائیں بھی کرتی ہیں

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق رنجیت نے اپنے ویڈیوپیغام میں پاکستان کے معروف صحافی سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان کو اپنے پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبشرلقمان میرے بہت پیارے دوست ہیں ،میں ان کے پیار کوکبھی بھی بھول نہیں سکتا، رنجیت نے مزید کہا کہ میں اس موقع پرباغی ٹی وی کے ذریعے اپنے پاکستانیوں کے لیے کچھ پیغام دینا چاہتا ہوں

 

ذرائع کےمطابق اسی سلسلے میں بالی ووڈ کی معروف شخصیت اداکاررنجیت نے باغی ٹی وی کے ذریعے اپنا پیغام پاکستانیوں تک پہنچایا ہے، رنجیت جو کہ بالی ووڈ کے ایک بہت ہی قابل احترام اورہردلعزیز شخصیت کے طورپرجانے جاتے ہیں پاکستانیوں سے بھی بہت محبت کرتے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے پیغام میں رنجبت نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں جب کہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھرمیں لاک ڈاون ہے اوروہاں کی حکومتیں اپنے شہریوں کو اس خطرناک موذی بیماری سے بچانے کی تدابیریں اختیار کررہے ہیں‌وہاں پاکستان کی حکومت بھی یہ اقدامات کررہی ہے

 

رنجیت نے کہا کہ وہ ان دنوں گھرمیں رہ کرکرونا وائرس کی سختیوں اورتباہ کاریوں سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں اوران کو اس حوالے بچنے کےلیے تمام ترمدد بھی فراہم کررہے ہیں

رنجیت نے کہا کہ وہ صبح صبح پانچ بجے سے پہلے ہی اٹھ جاتے ہیں اورچائے وغیرہ خودہی بنالیتے ہیں ، کبھی اس میں کوئی محسوس نہیں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گارڈن میں جاکررنگ رنگ کے پرندوں کو دیکھ کر اپنا دل اوردماغ تروتازہ رکھتے ہیں

رنجیت کہتے ہیں کہ میں پاکستانیوں کی محبت کو کبھی بھی نہیں بھول سکتا اورمی اس پرمشکوربھی ہوں ، ایسے ہی مجھے بھی پاکستانیوں‌سے بڑی محبت ہے اورمیں ان کو ایک نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کرونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اوراپنے گھروں میں رہ کراس کے محفوظ رہ سکتے ہیں

رنجیت نے مزید کہا کہ میں بھی گھرمیں موجود ہوں یہ کوئی عیب نہیں ہے ، بلکہ ایک تدبیر ہے، ان کا کہنا ہےکہ تمام پاکستانی اس موذی بیماری سے بچنے کےلیے ماہرین طب اورحکومتی ہدایات پرعمل پیرا ہوں

رنجیت مزید کہتے ہیں کہ میں خود اس وقت گھرمیں ہوں مجھے ویسے بھی باہر جانے کا اتنا شوق نہیں ، دوسری بات یہ ہے کہ مجھے بچانے والے نے شراب ، سگریٹ اورایسی دوسری خرافات سے بچایا ہے ان حالات میں میرے لئ لیے اور بھی بہتر ہےکہ میں مزید ایسے افعال سے دور رہوں .لہٰذا میری پاکستانیوں کےلیے بھی یہی دعا ہے کہ وہ بھی ایسی تمام آفات اوربیماریوں سے محفوظ رہیں‌

Leave a reply