لاہور :ایف آئی اے نے غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑلی ، ملزم گرفتار، قیمتی سامان بھی قبضے میں لے لیا ، اہم انکشافات متوقع

0
38

لاہور : ایف آئی اے لاہور نے نشتر کالونی لاہور میں ایک غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑلی ، اطلاعات کےمطابق اس غیر قانونی ایکسچینج کو چلانے والے ملزم احسان محبوب کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ایکسچینج میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی لاہور زون کے ڈائریکٹر نے ایف آئی اے حکام کو ایک درخواست دی کی کہ نشتر کالونی میں ایک غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج چلائی جارہی ہے، جس پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر اس ٹیلی فون ایکسچینج کو آپریشنل حالت میں پکڑ لیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ غیر قانونی ایکسچینج لاہور نشتر کالونی میں محلہ احسان بلاک پلاٹ نمبر 759-760 میں ایک گھر میں چلائی جارہی تھی

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ مذکورہ شخص اس طریقہ واردات میں قومی خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہا تھا ، اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں ایف آئی اے کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منصور حسین ، ایف سی محمد شہزاد اور ایف سی نجیب اللہ نیازی نے حصہ لیا

باغی ٹی وی کے مطابق چھاپے کے دوران ایف آئی اے حکام نے ٹیلی فون کے 8 بڑے نیٹ ورکس ، 2 لیب ٹاپ، 3 انٹر نیٹ ڈیوائسز ، 2 موبائل فون ،3انٹر نیٹ یوایس بی اور سیکنڑوں سمیں قبضے میں لے لیں‌، چھاپے کے بعد ایف آئی اے حکام نے احسان محبوب نامی شخص کے خلاف غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج چلانے پر FIR No. 129/2019 u/s 7,13,14,16 of PECA-2016, 31(1)PT(RO)Act-1996 R/w 419,420,109-PPC کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس مقدمے کی تفتیش اب نجیب اللہ نامی انسپیکٹر کریں گے اور حکام کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھیں گے

Leave a reply