جمعہ کےروزفیصلہ سنانےکے بعد جج نےخود کشی کرنے کی کوشش،یہ جج کون ہیں اورکیوں خود کو گولی ماری؟

0
52

بنکاک:جمعہ کے روز فیصلہ سنانے کے بعد جج نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ، یہ جج کون ہیں اور کیوں خود کو گولی ماری؟ خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے جج نے دباؤ میں آکر مجرمان کے حق میں فیصلے دینے کے بعد خود کو گولی مارلی۔

خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار

تھائی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے یالا کی عدالت میں جمعے کے روز جج کھاناکورن نے مجرمان کے حق میں فیصلہ سنانے کے بعد اپنے سینے پر پستول رکھ کر گولی چلا دی۔تھائی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کےدوران جج نے گولی مارنے سے قبل کمرہ عدالت میں موجود افراد کو مخاطب کر کے کہا کہ مجرموں کو بری کرنے کے لیے ساتھی ججوں نے دباؤ ڈالا، میں اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرسکا اس لیے عزت سے مرنے کو ترجیح دوں گا۔

میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے،

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جج کو گولی لگنے کے بعد احاطہ عدالت میں موجود افراد نے فوری طور پرہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے سرجری کر کے گولی نکالی اور پھر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق جج کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌

Leave a reply