حد سے زیادہ محبت اور اطاعت گزار خاوند ہیں ، پھر بھی طلاق چاہیے ، اماراتی خاتون کے دعوے نے حیران کردیا

0
75

شارجہ : لڑنا جھگڑنا شاید عورت کی طبیعت اور مزاج میں رچ گیا ہے کہ بستے گھروں والی اور سکون میں‌رہنے والی عورتیں بھی جان بوجھ کر الجھنا چاہتی ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ عرب امارات میں پیش آیا، اطلاعات کے مطابق عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق شارجہ کی ایک خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوائے جانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ کبھی بھی کسی طرح کی بھی سختی نہیں کی اور وہ ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

عرب میڈیا نے اس خاتون کی طرف سے عدالت کو پیش کیے جانے والے دلائل سے متعلق بتایا ہے کہ خاتون نے اعتراف کیا کہ ان کا شوہر ان کی جانب سے ہدایت ملے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں اور تو اور وہ ان کے لیے کھانا بھی تیار کرلیتے ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان کا انتہائی اطاعت گزار ہے، انہیں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتا اور ہر کام از خود کرنے سمیت ان سے کوئی بحث کیے بغیر ہر کام کرلیتا ہے۔

اماراتی میڈیا سمیت چند مغربی ذرائع ابلاغ نے بھی اس خاتون کی وجہ طلاق کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خاتون نے شوہر کی جانب سے حکم ملے بغیر اطاعت گزاری کرنے اور حد سے زیادہ محبت و احترام کرنے کو اپنے لیے عذاب قرار دیا۔خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑے یا بحث کرنے کے لیے ترس گئی ہیں۔

دوسری طرف عدالت میں مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

Leave a reply