منیلا: امریکی خاتون کو نومولود بچہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں نومولود بچہ اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والی امریکی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو دس سال کی سزا ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق 42 سال کی جنیفر ٹالبٹ منیلا ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی پرواز پر بچے کو چھپا کر سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو روانگی گیٹ پر روک لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون کے بیگ میں بچہ موجود تھا۔
منیلا سے ذرائع کے مطابق ملزمہ کی جانب سے بچے کی ماں بن کر جعلی دستاویز پیش کیے، انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر امریکی خاتون کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔