میں بھی دل رکھتی ہوں‌، امریکی خاتون نے 1500 بچوں کو کیا لے کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

0
78

آرکنساس:کمزوروں پر ترس کھانا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا کوئی کوئی جانتا ہے . ایسے ہی امریکہ کی ایک ہمدرد خاتون نے سیل پر رکھے سارے جوتے 33 لاکھ 40 ہزارروپے میں خرید کر بے گھر اور مستحق بچوں کو عطیہ کردیئے۔

امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے اس خاتون سے متعلق رپورٹ کرتے ہوئے تین بچوں کی ماں کیری جرنیگن کا تعلق آرکنساس سے ہے اور انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے امریکا کے مشہور پے لیس اسٹور سے 1500 جوڑے خریدے ہیں

فاکس نیوز نے اس واقعہ کے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کیری نے یہ سارے جوتے ایسے بچوں کو دیئے ہیں جو اسکول جانے والے تھے یا نئی جماعت میں پہنچ گئے اور ان کے پاس رقم نہیں تھی۔ اس طرح یہ جوتے نئے تعلیمی سال کے لیے بچوں کی خوشی میں اضافے کی وجہ بنے۔

کیری جرنیگن نے بتا یا کہ میرے علاقے میں غربت کی شرح زیادہ ہے اور میں اسکولوں کے بورڈ کی سربراہ ہوں جہاں بچوں کے پاس نئے جوتے نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر میں نے ان بچوں کے لیے جوتے خریدے جو نئے تعلیمی سال پر بھی جوتوں سے محروم ہیں

امریکی خاتون کیری جرنیگن اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتاتی ہیں‌کہ اصل میں‌یہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ جوتے لینے پے لیس پہنچیں تو ان کی بیٹی نے اپنی ایک ساتھی کے لیے جوتے خریدنے کی خواہش کی۔ اس پر کیری نے پے لیس اسٹور کے کلرک سے پوچھا کہ اگر وہ سیل میں رکھے بچوں کے تمام جوتے خریدے تو اس کا خرچ کتنا ہوگا؟

کیری جرنیگن بتاتی ہیں‌کہ جب میں نے مینجر سے غریب بچوں کے لیے نئے شوز خریدنے کی بات کی تو پہلے تو کلرک سمجھا کہ خاتون مذاق کررہی ہیں لیکن باربار اصرار پر مینیجر کو بلایا گیا۔ اس کے بعد تمام معاملات طے ہوئے اور 12 گھنٹے کی محنت سے 95 بڑے کارٹن میں 1500 جوڑے رکھے گئے اور انہیں ایک بڑے ٹرک پر لاد کر گھر پہنچایا گیا۔

Leave a reply