لاہور:پاکستان نے صحت کے میدان میں ایک مقام حاصل کرلیا: جناح ہسپتال میں وارڈ بوائے سرجن بن گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں صحت کے میدان میں ہرروز نئے شگوفے جنم لینے لگے ہیں، اطلاعات ہیں کہ جناح ہسپتال میں وارڈ بوائے کی جانب سے سرجری کرنے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی فوٹیج سامنے آنے پر سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الگ الگ نوٹس لیا ہے۔
دوسری طرف اسی حوالے سے سیکرٹری صحت نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ ایم ایس سے وارڈ بوائے کی سرجری پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ رپورٹ آنے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی تین رکنی کمیٹی نے جناح ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ کیا۔ انکوائری کمیٹی نے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے چند روز تک رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے