چک جھمرہ : اسے انصاف چاہیے ، کس کو انصاف چاہیے ؟ تفصیلات کے مطاب تھانہ چک جھمرہ کےعلاقے188رب نلےوالاکی رہائیشی بیوہ رفیعہ زوجہ عالم سےنلےوالاکےرہائشی منظورجٹ عرف کانٹا نےسواتین لاکھ روپےہتھیالیۓجوکہ اس بیوہ خاتون کی عمربھرکی جمع پونجی تھی بیوہ عورت نےان پیسوں سےاپنی دو یتیم بیٹیوں کی شادیاں کرناتھیں اس عورت نےرقم واپسی کامطالبہ کیاتومنظورجٹ دھمکیاں دینےلگ گیا
ذرئع کے مطابق اس بیوہ عورت کےپاس چیک اوراشٹام بھی ہےجومنظورنےاسےدیےتھے ، بیوہ رفیعہ بی بی نےاپنےبیان میں کہاہےکہ سابق چئیرمین مسلم لیگ ن یوسی 12رانااعظم نےمجھےرقم واپس نہ مانگنےاور قانونی کاروائی منظورکےخلاف نہ کرنےکیلیۓفون کالز کے ذریعے مجھےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بعد میں گھر میںآکر وہ دھمکیاں دینے لگا ، چک جھمرہ کی اس بیوہ عورت نےکہاکہ میرےپا س دھمکی آمیزکالزکی ریکارڈنگ بھی موجودہےجورانااعظم نےدیں مجھےبیوہ عورت نےیہ بھی انکشاف کیا کہ رانااعظم بااثرہےمیرےخلاف تھانہ چک جھمرہ میں اس نےمنظورکومدعی بنواکردرخواست بھی دلوادی جبکہ اس سےپہلےبوگس چیک کےحوالےسےمیں نےمنظورجٹ کےخلاف اندراج مقدمہ کی تھانہ چک جھمرہ میں درخواست دےرکھی ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون رفعیہ نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسے رانااعظم کی ایماءپرتھانہ چک جھمرہ میں تعینات سب انسپیکٹرسیداکمل جمال شاہ نےگالیاں نکالیں اور اس کی بےعزتی کی کہ تم مقدمہ کے لیے دی ہوئی درخواست واپس لو ، بیوہ عورت نےکہاکہ مجھےبااثرافرادسےجان کاخطرہ ہےمجھےتحفظ فراہم کیاجاۓاورمیری رقم واپس کروائی جاۓمیرامقدمہ درج کیاجاۓمیری آئی جی پنجاب ۔وزیراعلی پنجاب سی۔پی۔اوفیصل آباد ۔آر۔پی۔اوفیصل آبادسےانصاف اوردادرسی کی اپیل ہے