حيدرآباد:اپنے حقوق کا رونا رونے والے دوسروں سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ، اطلاعات کے مطابق لیاقت میڈیکل ہسپتال جامشورو میں یونیورسٹی پروفیسر کی غفلت سے 65 سالہ مریم جان کی بازی ہار گئیں۔

ذرائع کے مطابق معدے کے کینسر میں مبتلا مریم کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا۔آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ میں تکلیف بڑھ گئی تو حیدرآباد سول ہسپتال لایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں خاتون کے پیٹ میں قینچی ہونے کا انکشاف ہوا۔

دوسری طرف ڈھٹائی اور بربریت کا حال یہ ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن ستار جتوئی کے مطابق آپریشن یونیورسٹی کے پروفیسر نے کیا ہے اس لئے ہسپتال انتظامیہ خود کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔ہسپتال انتظامیہ نے لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معاملے کی انکوائری کی سفارش کردی ہے

Shares: