نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،کرائے کے مکان سے قبرمیں قیام ہی بہتر،دردناک موت کی دردناک کہانی

0
44

لاہور : نئے پاکستان میں کرائے کی زندگی سے موت اچھی،بے حس حکمران ،بے بس عوام،دردناک موت نے دل دہلا دیئے،اطلاعات کے مطابق کرائے کا بندوبست نہ ہونے پر خاتون نے بیٹے سمیت ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، روبینہ اپنی بہن سے چار ہزار ادھار لینے نکلی تھی۔

ذرائع کےمطابق کرائے کے مکان میں رہنے والا یہ خاندان کرائے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھا ، لیکن اس سے زیادہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ ملک میں پناہ گاہیں تو بن رہی ہیں لیکن لگتا ہے سفیدپوش محنت کشوں کیلئے جائے پناہ کہیں نہیں۔ لاہور میں گھر کا کرایہ نہ ہونے پر خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کر لی ،مالک مکان کے طعنوں سے بچنے کے لیے تین بچوں کی ماں روبینہ ٹرین کے آگے کود گئی۔

خاتون کا شوہر ایک جوس کارنر پر ملازم ہے ، شوہر کا کہنا ہے آج کرائے کی آخری تاریخ تھی اور مالک مکان نے آج گھر خالی کرانے کی دھمکی دے رکھی تھی ۔ 9 ہزار کرائے میں سے 5 ہزار دیدیا تھا ،روبینہ بہن سے چار ہزار ادھار لینے کا کہہ کر گئی اور ٹرین کے نیچے آ کر جان دے دی ۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لڑکی کو آواز دے کر خبردار کیا لیکن وہ ٹرین کے آگے آ گئی ۔

Leave a reply