پرتھ:مرغے نے خاتون قتل کردی ، کیا اس سے پہلے کسی نے ایسا سنا یا دیکھاہوگا ، شاید کہ ایسا نہیں ہوا ، مگر اب ہوگیا ، اطلاعات کےمطابق گزشتہ دنوں جنوبی آسٹریلیا میں ایک مشتعل مرغے نے 76 سالہ خاتون کی ٹانگوں میں اتنی ٹھونگیں ماریں کہ وہ لہولہان ہوگئیں اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔

آسڑیلیوی میڈیا کے مطابق، یہ عمر رسیدہ خاتون نے اپنے ہی گھر کے وسیع آنگن میں مرغیاں پال رکھی تھیں۔ ایک صبح جب وہ مرغیوں کے انڈے جمع کرنے صحن میں پہنچیں تو ان ہی کے پالتو مرغے نے مشتعل ہو کر ان پر حملہ کردیا . جس کے بعد تیزی کے ساتھ خون بہنے لگا کہ وہ بے ہوش ہوگئیں اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

پوسٹ مارٹم کے مطابق خون کی شریان کے اس حصے پر مرغے کی ٹھونگیں لگنے کی وجہ سے ان رگوں کے اوپری حصے میں شگاف پڑ گیا اور خون بہت تیزی سے بہنے لگا۔ اسی باعث ان کی جان بھی گئی۔

Shares: