لاہور:24 سالہ نوجوان ، پتنگ بازوں کے ہاتھوں قربان ، حکمران بے حس ، عوام پریشان اطلاعات کےمطابق آج ساندہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، 24 سالہ نوجوان گلے میں ڈور پھرنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار نوجوان گھر کا راشن لینے جارہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے 24 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو نے نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔دوسری طرف والدین اور دیگر شہریوں کا احتجاج جاری ہے اور عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرے
دوسری جانب مبینہ طور پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کےمعاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔








