آگ نے تباہی مچادی، 10 نوزائیدہ بچے جھلس گئے

آگ نے تباہی مچادی، 10 نوزائیدہ بچے جھلس گئے

باغی ٹی وی رپورٹ :بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔

بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ضلع بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جس میں سک نیو بارن کیئر یونٹ میں موجود 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوئے۔

ڈیوٹی پر موجود نرس وارڈ میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو ہی بچاسکی۔


ذرائع کے مطابق اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر اسپتال کے حکام اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی مدد سے قابو پایا گیا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسپتالوں میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ریاست کے مغربی علاقے میں ایک اسپتال میں آگ لگ گئی تھی، اس وقت وہاں 400 سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض موجود تھے ۔

Comments are closed.