آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی،الیکشن کمیشن

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بیج نے سماعت کی، فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے 2 جون کو کیس خارج کرنے کی درخواست کی گئی تھی،اس حوالے سے درخواست گزاروں نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا،

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کی درخواست کی کاپی نہیں دی گئی،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں، آیندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں،

الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرلیا ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگلی تاریخ میں تمام جواب جمع کرائے جائیں،آیندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کاروائی کی جائے گی،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست منظوری کا تحریری حکم جاری

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

Leave a reply