وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے،مریم اورنگزیب

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن نے کورونا سے متعلق حکومتی دعوں کا پول کھول دیا ،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائےاور حالت کا جائزہ لیا جائے ،وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے ،کورونا ٹیسٹنگ روک کر مختلف اورمن گھڑت نتائج دکھانے کی کوشش کی گئی،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،

واضح رہے کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورونا پر حکومتی فیصلوں کا جائزہ لینے والی پارلیمانی کمیٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا نے حکمراں اداروں اور حکومتی اشرافیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل کیا ہے۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ایچ آر سی پی کے مطابق ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ صرف 25 فیصد عوام نے کورونا کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو مؤثر کہا ہے جب کہ 94 فیصد کے خیال میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،50 فیصد سے زائد کو خدشہ ہے کہ علاج اور امداد تک رسائی میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیاز برتا جائے گا اور 70 فیصد کے خیال میں کورونا سے خواتین گھریلو تشدد کے زیادہ خطرے میں آگئی ہیں۔

چین میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے

 

Leave a reply