آج 27 رمضان کو بھرپور یوم آزادی پاکستان منائیں گے،محمد سلیم خاں قادری ترابی

0
37

اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین، میلادشریف کااہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ؐ گلبہار کے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ اکابرین سے عہد وفانبھاتے ہوئے مرکزی میلادالائنس پاکستان آج 27رمضان کو یوم آزادیء پاکستان منائے گااور اس سلسلے میں گزشتہ رات بعد نمازتراویح شہر کے مختلف مقامات پر تحریک پاکستان کے شہیدوں کو ایصال ثواب کیاگیااور اکابرین نے خطاب فرمایا۔
وہ ضلع سینٹرل کراچی کی مختلف مساجد اہلسنّت حنفی بریلوی کے دورے کے دوران اہلسنّت تنظیمات کے عہدیداران سے بات چیت کررہے تھے۔
اس موقع پر محمدشکیل قاسمی، عبدالوحید یونس، ناصر حسین خاں ، حاجی مرزامحمدمبین بیگ، محمدرفیق قادری ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔محمدسلیم خان قادری ترابی نے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، ہر طرف افطارڈنر،ختم تراویح، طاق راتوں میں عبادات خصوصی اجتماعات ،ستائیسویں شب کو بڑے بڑے اجتماعات بازاروں میں خریداری کا رش یہ سب رونقیں رمضان المبارک کی برکتیں ہیں، اس آخری عشرے میں ہم سب کو اپنامحاسبہ کرناچاہئے،اپنی گزری ہوئی زندگی کا جائزہ لیتے ہوئے اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور توبہ کرنے کا یہی وقت ہے ۔

اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئے گی، ظالموں ،جابروں اور لٹیروں سے قوم کو نجات ملے گی، ہم ایک بارپھر حکومتی اداروں میں موجود اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ برتیں ،سرکاری سطح پر جوسہولتیںروزہ داروں کو فراہم کرسکتے ہیں کریں، واٹراینڈ سیوریج بورڈ رمضان کے آخری عشرے میں سیاست کے بجائے عبادت کرتے ہوئے روزہ داروں کو پینے کا پانی مسلسل فراہم کرکے اپنے لئے جنت میں حوض کوثر سے پانی پینے کا انتظام کرلیں،Kالیکٹرک کے ملازمین اپنے سیٹھ سے امید لگانے کے بجائے خدائے بزرگ وبرتر کے آگے ہاتھ پھیلائیں اور نیک کام کریں،اللہ کی رضاحاصل کریں۔
Kالیکٹرک مالکان کی بربادی کے دن آنے والے ہیں، یہ ادارہ کراچی کے عوام کی ملکیت ہے ،کراچی کے عوام اسے واپس لے کردم لیں گے، ماہ رمضان المبارک کی ہر ساعت میں Kلیکٹرک والوں کو بددعائیں مل رہی ہیں۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہم صبروتحمل ،برداشت اور تحمل ودرگزر پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں پولیس انتظامیہ اہلسنّت حنفی بریلوی اکابرین کو اعتماد میں لینے کے لئے تیارنہیں، ابلتے گٹر، گندے پانی کے جوہڑوں کے باعث مچھروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، جس سے مختلف بیماریاںجنم لے رہی ہیں،کچرے کے ڈھیر ،جگہ جگہ سے کھدی ہوئی سڑکیں اور گلیاں بلدیہ نہ ہونے کا کھلااعلان کررہی ہیں، مین شاہراہوں پر جگہ جگہ پولیس کی جانب سے عوام کی جامہ تلاشی حیرت انگیز جبکہ گلی کوچوں میں شریف شہریوں سے لوٹ مار،پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

Leave a reply