آج 4 اپریل کو پھر عدالتی قتل ہوا. شیری رحمان
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آج 4 اپریل کو پھر عدالتی قتل ہوا ہے، آج کا دن جمہوریت پسندوں کیلئے بھاری ہے۔ جبکہ انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا طے کرنا ہوگا کہ ملک انتظامیہ نے چلانا ہے یا کسی اور نے؟ اس ملک کو کون چلا رہا ہے؟ سوال تو اٹھتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ملک کا المیہ بننے والے نظریہ ضرورت نے آج پھر سر اٹھا لیا ہے، ایک مرتبہ پھر عدل وانصاف کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا شہید بھٹو کے عدالتی قتل پر صدارتی ریفرنس 12 سال سے کیوں سرد خانے میں پڑا ہے؟ صدارتی ریفرنس پر کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ مشکلات اور بحرانوں کے بھنور میں رہتی ہیں، ہم تصادم نہیں چاہتے، عدالت کو یہ نظر نہیں آیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ہوئی؟ یہ تو لاڈلے کا تحفظ کررہے ہیں، عدالتوں میں سیاست آگئی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہم نے دل پر پتھر رکھ کر کہا پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، جو پاکستان میں آج ہو رہا ہے یہ طاقت کا کھیل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پر اقلیت کا فیصلہ مسلط کیا گیا۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا ہم نے زور وجبر کے فیصلوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔