سینئر اداکار منور سعید نےاپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ آج بھی ڈرامہ اچھا بن رہا ہے، ایسا نہیں ہےکہ ڈرامہ صرف پی ٹی وی کے دور میں ہی اچھا بنتا تھا. ہر دور کے مختلف تقاضے ہیں ان کے مطابق کام ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں چھ دن کی ریہرسل ہوتی تھی ساتویں دن ہم فائنل شوٹ کرتے تھے. آج ریہرسلز کا تصور ہی نہیں ہے. مجھے مسئلہ ہوتا تو ہے کہ ریہرسلز نہیںہوتیں ڈائریکٹ شوٹ ہی ہوتا ہے تو میں یہ سمجھ کر کر لیتا ہون کام کہ ٹھیک ہے نئے دور کے نئے تقاضے ہیں . انہوں نے کہا کہ نئے دور کی لکھاری لڑکیاں اور لڑکے کافی
اچھے ہیں. میں تو ان سے متاثر ہوتا ہوں. بلکہ آج کل کے بچے بھی بہت اچھا کام کرتے ہیں ، ہم جیسے لوگ تو ان سے سیکھتے ہیں. انہوںنے کہا کہ میں آج بھی کوئی پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے سنتا ہوں کہ کہانی اور میرا کردار لوگوں کو کیا میسج دے رہا ہے. اگر کوئی کردار اور پراجیکٹ دیکھنے والوں کو پیغام نہ دے رہا ہو تو میں وہ سائن ہی نہیں کرتا بلکہ رد کر دیتا ہوں.