آج بھٹو واقعی مر گیا ،لاڑکانہ سے بلاول کے امیدوار کی شکست پرسوشل میڈیا پر بحث
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 سے جی ڈی اےکےمعظم عباسی31557ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوارجمیل سومرو26021ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے .
لاڑکانہ جو پیپلز پارٹی کا آبائی علاقہ ہے اور اسے پی پی کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر سوشل میڈیا پر پی پی کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے،
ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ کیلئے رٹ لگانے والے اپنے گھر لاڑکانہ میں بھی الیکٹ نہ ہو سکے.. پیپلزپارٹی کا صوبائی امیدوار ہار گیا
ایک صارف آصف علوی نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو آج سندھ لاڑکانہ میں بھٹو کی موت واقعہ ہو گئی ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کی کامیابی پیپلزپارٹی کا جمیل سومرو کو شکست لاڑکانہ والوں تم کو زندہ بھٹو کی عبرتناک موت مبارک۔
قوم کو مبارک ہو آج سندھ لاڑکانہ میں بھٹو کی موت واقعہ ہو گئی ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کی کامیابی پیپلزپارٹی کا جمیل سومرو کو شکست لاڑکانہ والوں تم کو زندہ بھٹو کی عبرتناک موت مبارک۔
— Asif Alvi (@AlviBoom56) October 17, 2019
ایک اور صارف نے لکھا کہ مبارک ہو لاڑکانہ میں لوگوں نے بھٹو دفنا دیا ہے ،اور مزے کی بات آخری رسومات میں فضل الرحمن کی پارٹی پیش پیش رہی.
جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے صارفین نے بھی لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ہارنے پر اسے اپنی فتح قرار دیا اور کہا کہ بلاول زرداری صاحب پوری سندھ گورنمنٹ مشینری کے زور کے باوجود آپ PTI سے سکھر کی سیٹ تو چھین گئے تھے لیکن لاڑکانہ سے آپ جمعیت علماء اسلام سے یہ سیٹ ہار چکے ہیں جیو علامہ راشد و ناصر سومرو
https://twitter.com/Khalil_Bhattti/status/1184905463495831552
ایک اور صارف نے لکھا کہ لاڑکانہ میں بہت عرصے بعد لوگوں نے بھٹو کو مار دیا گیا ہے اور قبر میں دفن کر دیا ہے۔ جیتنے والا امیدوار وہ ہے جسکی حمایت عمران خان کی پارٹی نے کی۔ ایک وقت تھا عمران خان جس امیدوار کو سپورٹ کرتا تھا وہ پہلے سے بری طرح شکست کھاتا تھا اب جسکو سپورٹ کیا اس نے بھٹو کو دفن کر دیا