آج بھارت بے نقاب ہو گیا، سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کروانے میں بھی ناکام رہا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج صبح تک اطلاعات تھیں اجلاس کو ختم کرنے کیلیے بھارت کی کوشش جاری ہے، پانچ دہائیوں کے بعد پہلی بار کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں زیربحث آیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج بھارت بے نقاب ہوگیا، سلامتی کونسل نے کشمیر کے مسئلے پرغور و فکر کی، سلامتی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں، سلامتی کونسل اراکین بھارت کے کہنے میں نہیں آئےاور اجلاس منعقد کیا، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا، اجلاس میں یو این فوجی مبصرین اور پولیٹیکل افیئرز کے نمایندوں کو بلایا گیا،
وزیر خارجہ نے کہاکہ میری اطلاع کے مطابق سلامی کونسل کے اجلاس میں مفصل گفتگو ہوئی، بھارت کا کیس دو نکات پر مبنی تھا، سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہوا مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، الحمدللہ بھارت کی کوششوں کومسترد کردیاگیا اور اجلاس ہوا،